بین الاقوامی ممنوعہ گیس کے ذریعہ شمالی کوریا کے رہنما کے بھائی کا قتل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 25 فروری, 2017
0

بین الاقوامی ممنوعہ گیس کے ذریعہ شمالی کوریا کے رہنما کے بھائی کا قتل

4

كوالالمپور: "الشرق الاوسط”

        ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ "فی ایکس” نامی عصبی گیس بین الاقوامی طور پر ممنوع ہے اور اس کا شمار تباہ وبرباد کرنے والے اسلحے کے بنانے میں استعمال ہونے والی گیسوں میں ہے اور یہ اقوام متحدہ کی ممنوعہ چیزوں کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتہ کوالالمپور ائیرپرٹ پر شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے غیر حقیقی بھائی کو قتل کرنے کے لئے اس گیس کو استعمال کیا گیا ہے۔

        تحقیق کے لیے لئے گئے اجزاء اور کیم جونگ نام کی دونوں آنکھوں میں اس گیس کے اثرات ملے ہیں۔ 13 فروری کو انٹرنیشنل کوالالمپور ائیرپورٹ پر کیم جونگ پر آنے والی دو عورتوں نے زہر آلود کیمیاوی مادہ کے ذریعہ حملہ اس وقت کیا تھا جب وہ مکاؤ کے لئے جہاز پر سوار ہو رہے تھے۔

        کیلیفورنیا کے "رانڈ کارپوریشن” کے ایک بڑے محقق بریوس بینیٹ "روئٹر” ٹیلیویزن میں کہا ہے کہ اسے کیمیائی ہتھیار بنانے والے ترقی یافتہ لیب میں بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا یہ بھی ہے کہ شمالی کوریا کے پاس دنیا میں کیمیائی ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے اور یہ اطلاع بڑے پیمانہ پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا تجزیہ کرنے والی جوہری خطرہ کے سلسلہ میں اقدامی منصوبہ کے مطابق ہے۔ کیماوی ہتھیاروں کی پابندی کے سلسلہ میں بین الاقوامی معاہدہ میں اس بات کا ذکر ہے کہ تمام ملک "فی اکس” نامی گیس کے ذخیرہ کی وضاحت کرے اور یہ دھیرے دھیرے اسے ختم کرنے کے پابندی کرے۔

        زہر کے پہلے تجزیہ کے نتائج کا اندازہ کرنے والی پولس نے واضح کیا ہے کہ جو زہر ان دونوں عورتوں نے استعمال کیا ہے وہ سارین نامی اس زہر سے زیادہ تکلیف دہ ہے جو شامی شہریوں کے خلاف استعمال کیا گیا تھا۔

ہفتہ 29 جمادی الاول 1438ہجری – 25 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13969}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>