ہم ملائیشیا کے ساتھ دوررس معیاری تعلقات چاہتے ہیں: خادم حرمین - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 28 فروری, 2017
0

ہم ملائیشیا کے ساتھ دوررس معیاری تعلقات چاہتے ہیں: خادم حرمین

شاہ سلمان اور عبد الرزاق کی موجودگی میں 4 مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط – خادم حرمین کو ملایا یونیورسٹی سے "آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی اعزاری ڈگری”
1488219420035862700

شاہ سلمان بن عبد العزيز کل کوالالمپور کی ملایا یونیورسٹی میں اپنے نام سے لگائے گئے پودے کو پانی دے رہے ہیں (تصوير: بندر الجلعود)

 

کوالالمپور: "الشرق الاوسط”

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل یقین دہانی کی کہ وہ اپنے ملائیشیا کے دورے کے دوران "دونوں ملکوں کے مابین دوررس معیاری تعلقات کے خواہاں ہیں”۔

      شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دارالحکومت کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ہاؤس میں دوروں کے ریکارڈ پر دستخط کیے، جہاں پر انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد نجیب عبد الرزاق کے ساتھ سرکاری اجلاس منعقد کیا، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں ترقی اور فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

      خادم حرمین شریفین اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کی موجودگی میں سعودی عرب اور ملائیشیا کی حکومتوں کے مابین 4 مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے، جو کہ تجارت، سرمایہ کاری، محنت وانسانی وسائل، تعلیم وسائنس کے شعبہ جات اور سعودی اور ملائیشین اخباری ایجنسیوں میں تعاون سے متعلق تھے۔

      دوسری جانب خادم حرمین شریفین نے ملایا یونیورسٹی سے آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی اعزاری ڈگری دیئے جانے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی دنیا کو سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں چیلنجز کا سامنا ہے، "اور یہ سیاسی اور اقتصادی شعبوں کو درپیش چیلنجز سے کم نہیں ہیں”۔

 

منگل 1 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 28 فروری 2017 ء  شمارہ (13972)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>