سعودی – انڈونیشی سربراہی اجلاس کا تاریخی معاہدوں پر اختتام
علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں میں ہمارے تعلقات اہم کردا رادا کریں گے: خادم حرمین
جکارتہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پوری دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا جس میں ظاہری طور پر سرفہرست دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ بھرپور بات چیت اور جدوجہد کے ذریعے ان چیلنجز کا سامنا کرنے کی کوشش کریں۔
کل جکارتہ میں انڈونیشی صدر جوکو ویڈوڈو سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کی کہ سعودی عرب اور انڈونیشیا کے مابین مضبوط تعلقات علاقائی وبین الاقوامی بحرانوں میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین ہمسائیگی کی بنیاد پر اسلامی ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔
شاہ سلمان نے انڈونیشیا کی طرف سے اسلامی یکجہتی، فلسطینی عوام اور ان کے مسئلے کے منصفانہ حل کی حمایت کرنے پر اور اسلامی ممالک کے مابین ہم آہنگی کے لئے انڈونیشیا کی کوششوں کو ایک بار پھر سراہا۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر ویڈوڈو نے جکارتہ کے صدارتی محل استانہ میں خادم حرمین شریفین کے ساتھ سرکاری ملاقات کے دوران ایک بار پھر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس دورہ کو "تاریخی دورہ” قرار دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ سعودیہ اور انڈونیشیا کے مابین گہرے تعلقات کی یقین دہانی کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مشترکہ عوامی مفادات کے پیش نظر مختلف شعبہ جات میں تعاون کو دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر ویڈوڈو نے اشارہ کیا کہ ان کا ملک سعودیہ کے وژن "مملکت 2030” کے اہداف کے حصول میں اس کا اسٹریٹجک شریک بننے کو تیار ہے۔
یاد رہے کہ کل شام خادم حرمین شریفین نے عالمی امن کی خاطر ملائیشیا میں "شاہ سلمان عالمی امن سینٹر” کے قیام کے اعلان کے ساتھ ملائیشیا کا کامیاب دورہ مکمل کیا۔