الرقہ تنہا – اور منبج امریکی حفاظت میں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 7 مارچ, 2017
0

الرقہ تنہا – اور منبج امریکی حفاظت میں

1488826340049380400

شمالی شام کے شہر الباب میں روٹیوں کے ایک پلانٹ کے سامنے قطار (غیتی)

 

 

بيروت: كارولين عاكوم – يوسف دياب

      کل شامی جمہوری فوج نے شہر الرقہ اور گورنریٹ دیر الزور کے مابین تنظیم داعش کی اہم سپلائی کاٹنے میں کامیاب ہوئی۔ یہ وہ علاقہ ہے جو اس کے زیر کنٹرول اور "داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی طرف سے فضائی حفاظت میں ہے۔

      کرد فوجی ذرائع نے کہا کہ شامی جمہوری فوج کی پیش قدمی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت سے ہے، یعنی اب الرقہ سے نکلنے کے تمام راستے کٹ چکے ہیں۔ اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے جو کہ جنوبی سمت میں دریائے فرات پر واقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک عظیم فتح ہے، لیکن ابھی مزید بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے”۔

      یہ فوجی کامیابی منبج فوجی کونسل کے اعلان کے مطابق ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ شہر پر بڑھتی ہوئی "ترکی کی دھمکیوں” کے بعد اب شہر تنظیم داعش کے خلاف اتحادی افواج کی حفاظت میں آ چکا ہے، جس کی قیادت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کر رہا ہے۔

منگل 8 جمادى الثانی 1438 ہجری ­ 07 مارچ 2017ء  شمارہ: (13979)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>