کویت میں شہریت ختم کرنے کی فائل میں اہم پیش رفت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 7 مارچ, 2017
0

کویت میں شہریت ختم کرنے کی فائل میں اہم پیش رفت

1488819701628449000

كويت کے امیر شيخ صباح الاحمد کل قومی اسمبلی کے چیئرمین اور بورڈ کے 13 اراکین سے ملاقات کے دوران

 

كويت: ميرزا الخويلدی

      کل کویت نے بعض کویتی شخصیات سے اور خاص طور پر حزب اختلاف کے افراد سے شہریت ختم کرنے کی فائل پر پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد کی جانب سے وزارتی کابینہ اور قومی اسمبلی کو اس موضوع کا جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے۔

      کل امیر کویت نے قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم اور 13 ایوان نمائندگان کی جانب سے ان کے خیر مقدم کے بعد ہدایات دیں کہ ملاقات کے بعد الغانم اعلان کریں کہ شہریت ختم کرنے کی فائل پر "پیش رفت” ہوئی ہے۔

      الغانم نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے گروپ؛ جو کہ اسمبلی کی اکثریت کی نمائندگی کر رہا تھا، نے کئی ایک مسٔلوں پر امیر کویت سے تبادلۂ خیال کیا، اس دوران خاص طور سے شہریت ختم کرنے کی فائل پر بات کی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ امیر (کویت) کا جواب اثبات میں تھا۔

      الغانم نے بتایا کہ شیخ صباح نے "سینیٹ کے چیئرمین اور وزیر اعظم کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اس فائل کا جائزہ لیں اور مکمل روپورٹ پیش کریں”۔۔۔

     2014 کے وسط میں حکومت پر تنقید کرنے پر حزب اختلاف کے کئی ایک افراد کی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مظاہروں کے سلسلے کے بعد حزب اختلاف کی کئی ایک شخصیات اور ان کے اہل خانہ کے درجنوں افراد کی کی بھی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔

منگل 8 جمادى الثانی 1438 ہجری ­ 07 مارچ 2017ء  شمارہ: (13979)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>