داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے واشنگٹن میں بین الاقوامی اجلاس - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 10 مارچ, 2017
0

داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے واشنگٹن میں بین الاقوامی اجلاس

1

عراق کے قیارہ علاقہ میں ایک ایئر بیس پر امریکی فوجی

لندن: نجلاء حبریری

        کل امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اس ماہ کی 22  تاریخ کو "تنظیم داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں ارکان 46 ملکوں کی وزارتی اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے اور اس اجلاس کا مقصد دہشت گردوں کو شکشت دینے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

        ایک طرف اجلاس میں مذاکرات کی صدارت وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون کریں گے جبکہ دوسری طرف اتحاد فورسز عراق کے شمال میں واقع موصل شہر میں تنظیم داعش کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور تیسری طرف اتحاد فورسز نے شام میں داعش کے قلعہ "رقہ” میں ان کی زندگی تنگ کر دی ہے۔

       اسی سلسلہ میں امریکی ذمہ داروں نے "روئٹرز” ایجنسی کو کل اس بات کی اطلاع دی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کویت میں ایک ہزار امریکی فوج کے سلسلہ میں غور وفکر کر رہی ہے اور کویت میں یہ امریکی فوج عراق اور شام میں حالات دگرگوں ہونے کی صورت میں تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے لئے احتیاطی طاقت سمجھی جائیں گی۔

        امریکی وزارت دفاع کے ترجمان اریک باہون نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ فوج کو کویت بھیجنے کے سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن ہم اس سلسلہ میں تمام پہلؤوں پر بہت اچھی طرح غور وفکر کر رہے ہیں۔ باہون نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ داعش کی شکشت کا سب سے بہترین طریقہ زمیں پر ہمارے اتحادی ممالک ہیں۔

جمعہ 11 جمادی الثانی 1438ہجری – 10 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13982}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>