یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے لندن میں پانچواں اجلاس - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 10 مارچ, 2017
0

یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے لندن میں پانچواں اجلاس

3

کل عادل جبیر یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے

لندن: بدر قحطانی

        اقوام متحدہ کے سفیر کے ترجمان شربل راجی نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ آئندہ پیر کو پانچ ملکوں کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے سفیر کی آخری ملاقاتوں میں ہوئی گفتگو کی روشنی میں یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پیش آمدہ نئے مسائل کے سلسلہ میں غور وفکر کریں گی۔ اس اجلاس میں یمن کے مسئلہ سے متعلق سعودی، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ جیسے چار ملکوں کے وزراء شرکت کریں گے اور ان کے علاوہ سلطنت عمان کی بھی شرکت ہوگی کیونکہ اس سے قبل دو اخیر اجلاس میں اس کی بھی شرکت ہوئی تھی۔

        کل ولد الشیخ نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں گفتگو کی اور خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبد اللطیت زیانی سے بھی ملاقات کی۔ خلیج تعاون کونسل میں مذاکرات اور سیاسی امور کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر ﻋﺒﺪ اﻟﻌﺰﻳﺰ عویشق  نے دوسرے اجلاس میں کہا کہ اس مسئلہ سے متعلق اقوام متحدہ کی کوششوں کی آخری پیش رفت کے سلسلہ میں گفتگو  ہوئی ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کو مزید کہا کہ ہم نے دو ناحیوں سے غور وفکر کیا ہے ایک تو یہ ہے کہ ہم فائر بندی کے سلسلہ میں معاہدہ کرلیں اور دوسرا یہ ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے 2216 نمبر فیصلہ کے مطابق سیاسی اور سیکورٹی معاہدہ کرلیں اور اخیر میں انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ خلیج اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتا رہے گا۔

جمعہ 11 جمادی الثانی 1438ہجری – 10 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13982}

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>