موصل کے مرکز پر دھاوا اور "داعش" کا گھیراؤ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: پیر, 13 مارچ, 2017
0

موصل کے مرکز پر دھاوا اور "داعش” کا گھیراؤ

شہر کے مغرب میں نئے علاقوں کی آزادی – بے گھر افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
1489329500896702700

"داعش” کے زیر کنٹرول ایک علاقے سے فرار ہونے کے بعد کل ایک عراقی شخص موصل کے جنوبی علاقے حمام العلیل میں خیمہ کے باہر داڑھی مونڈواتے ہوئے (رویٹرز)

 

موصل: دلشاد عبد الله

      عراقی افواج خاص طور سے موصل شہر کی مغربی سمت سے دہشت گرد تنظیم کی حمایتی راہوں کو کاٹنے کے بعد شہر کے مرکز میں داخل ہو کر تنظیم "داعش” کا محاصرہ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

      وفاقی پولیس کے جنرل رائد شاکر جودت نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "کل وفاقی پولیس فورسز نے دائیں جانب کے وسطی علاقے باب الطوب پر دھاوا بولا اور جنوبی سمت میں شہر کے پانچ پلوں میں سے تیسرے پرانے پل پر کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے۔ دریں اثناء انسداد دہشت گرد فورسز نے محلہ نیو موصل اور پرانے شہر کے مضافاتی محلے الاغاوات پر دھاوا بولا، جس سے مغربی موصل کا تیسرے سے زیادہ حصہ آزاد کرا لیا گیا ہے، اور پرانے شہر میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی ہے۔

      اسی ضمن میں نقل مکانی کے وزیر جاسم محمد الجاف نے کل اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 19 فروری سے شروع ہونے والی آزادی کی ان کاروائیوں میں اب تک موصل کے دائیں جانب کے علاقوں سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

پیر 14 جمادى الثانی 1438 ہجری­ 13 مارچ 2017ء  شمارہ: (13985)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>