محمد بن سلمان اور ٹرمپ واشنگٹن میں جمعرات کے روز ملاقات کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: منگل, 14 مارچ, 2017
0

محمد بن سلمان اور ٹرمپ واشنگٹن میں جمعرات کے روز ملاقات کر رہے ہیں

ptklfjg,bnfhtyeifjkghjhkdflkgdfgjg

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی – رياض: "الشرق الاوسط”

       سعودی عرب کے ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اعلی سطح کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے کل واشنگٹن پہنچے ہیں۔

      وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر نے کل شام یقین دہانی کی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد کے ولی عہد سے جمعرات کے روز ملاقات کریں گے۔ جبکہ کل سعودی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اس دورہ کے دوران امریکی صدر اور ان کے کئی ایک حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی مشترکہ اہمیت کے حامل علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

      وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اردن کے فرمان روا شاہ عبد اللہ دوم کے بعد خطے کی دوسری شخصیت ہیں جو نئے امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ خاص طور سے گذشتہ جنوری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور امریکی صدر کے مابین ٹیلی فونک رابطے کے بعد صدر ٹرمپ اور ان کی حکومت کئی ایک اہم فائلوں پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔

منگل 15 جمادی الثانی 1438 ہجری­ 14 مارچ 2017ء شمارہ: (13986)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>