"بحر میت" سے عرب یکجہتی کے احیاء کی امیدیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
سوسن ابوحسین
کو: بدھ, 29 مارچ, 2017
0

"بحر میت” سے عرب یکجہتی کے احیاء کی امیدیں

خادم حرمين نے سرکاری اعزاز "الحسين” وصول کیا۔۔۔ صفوں میں اتحاد کی سعودیہ ـ اردنی خواہش
1490726920266427800

خادم حرمين شريفين کل اپنے دورہ کے دوران اردنی فرمان روا سے فوجی پریڈ کے دوران ایک سرگرمی کے بارے میں تفصیلات سنتے ہوئے (تصوير: بندر الجلعود)

 

عمان: محمد الدعمہ – بحر الميت: ثائر عباس – سوسن ابو حسين

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا اردن کا سرکاری دورہ کل اردن کے فرمان روا شاہ عبد اللہ دوم کے ہمراہ الہاشمی شاہی دیوان کے پرچم میدان میں منعقدہ فوجی پریڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

      سعودی عرب اور اردن کے مشترکہ جاری بیان میں طرفین نے عرب واسلامی صفوں میں وحدت قائم کرنے اور عرب واسلامی  ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کے لئے انتھک جدوجہد کرنے کی کوشش اور عزم کا اظہار کیا۔

      خادم حرمین شریفین نے شاہ عبد اللہ دوم سے اردن کا سب سے بڑا غیر فوجی اعزاز "الحسین بن علی” وصول کیا۔ شاہ سلمان کو یہ اعزاز ان کی اعلی حیثیت اور قیادت کے اعتراف اور سعودی عرب اور اردن کی قیادتوں اور عوام کے مابین گہرے برادرانہ تاریخی تعلقات کی بناء پر دیا گیا ہے۔

بدھ 1 رجب 1438 ہجری­ 29 مارچ 2017ء  شمارہ: (14001)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>