محمد بن سلمان توانائی کے شعبہ میں کئی جہت سے پہلی با اثر عالمی شخصیت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 30 مارچ, 2017
0

محمد بن سلمان توانائی کے شعبہ میں کئی جہت سے پہلی با اثر عالمی شخصیت

برطانوی میگزین تیل اور گیس کی نقل و حمل کے میدان میں انہیں سرفہرست قرار دے رہا ہے
ECO-30-03-17-02

شہزادہ محمد بن سلمان 

 

ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ

     سعودی عرب کے ولی عہد کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان توانائی کے میدان میں سال 2017 کی بااثر شخصیات کی فہرست میں اول نمبر پر رہے ہیں۔ جیسا کہ تیل اور گیس کی نقل و حمل کے میدان سے متعلق مخصوص برطانوی میگزین "لائیڈز” میں کہا گیا ہے۔

     سنہ 1734 سے جاری ہفت روزہ میگزین میں کہا گیا ہے کہ اس نے تیل اور گیس کے میدان میں دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات کو معیار کے مطابق چنا گیا ہے، جو کہ مارکیٹ میں باوزن ہوں اور ان کا مارکیٹ پر اثر ورسوخ بھی ہو۔

     سعودی عرب میں توانائی کا مصدر اور ملکی بحری نقل وحرکت کی ایک بڑی کمپنی "آرامکو”؛ جس کی سپریم کونسل کی سربراہی شہزادہ محمد بن سلمان کر رہے ہیں، اپنی مارکیٹ کے ساتھ (IPO)  کے تاریخ ساز مرحلے کے لئے تیار ہے، جس میں اس کی نسبت عالمی مارکیٹ میں 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ شہزادہ محمد نے ایک سال قبل ملاقات کے دوران کہا تھا کہ "انہیں امید ہے کہ "آرامکو” دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت کے ساتھ دنیا میں توانائی کی بڑی اہم کمپنی بنے گی اور وہ اسے منتخب ڈائریکٹرز کے بورڈ کے تحت ایک ہولڈنگ کمپنی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں”۔ عالمی مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والی خطے کی اہم مارکیٹ بنانے کی اس منصوبہ بندی میں ملک نے ان کا ساتھ دیا۔ ۔ علاوہ ازیں اس قابل بنانے میں مختلف عوامل کار فرما رہے، چاہے وہ حجم کے اعتبار سے ہوں، یا پھر ایسا انتظامی ماحول کہ جس میں اس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ یہ سب "وژن 2030” کے ضمن میں ہے کہ جس کےثمرات آج ہی سے ظاہر ہو رہے ہیں۔

 

جمعرات 2 رجب 1438 ہجری ­ 30 مارچ 2017ء  شمارہ: (14002)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>