دہشت گردانہ حملے نے سینٹ پیٹرز برگ کو ہلا کر رکھ دیا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 4 اپریل, 2017
0

دہشت گردانہ حملے نے سینٹ پیٹرز برگ کو ہلا کر رکھ دیا

میٹرو دھماکے میں درجنوں ہلاک و زخمی… دوسرا پیکٹ بم ناکارہ
5io76eoe7oel67ol6e

کل سینٹ پیٹرز برگ میٹرو حملے میں ٹرین میں دھماکے کے بعد کا منظر … اور فریم تصویر میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اس حادثہ کے بارے میں سننے کے بعد (ا۔ب۔ا)

 

ماسكو: طہ عبد الواحد

      کل دہشتگردانہ حملے نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کو ہلا کے رکھ دیا، جس سے موقع پر کم سے کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکہ میٹرو ٹرین کی بوگی میں اس وقت ہوا جب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اسی شہر میں موجود تھے۔ روسی پراسیکیوٹرز اور وفاقی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک "دہشت گردانہ عمل” تھا، لیکن دیگر تمام ممکنہ امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دو سال سے زائد عرصے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا  دھماکہ ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے بیان کے مطابق دھماکہ اس قوت ہوا جب میٹرو ٹرین دو اسٹیشنوں کے مابین تھی اور ڈرائیور نے نقصانات کو کم کرنے کی خاطر فیصلہ کیا کہ وہ اسٹیشن پہنچنے سے پہلے نہ رکے، چنانچہ اس وجہ سے تقریبا 50 زخمیوں کو امداد کے ذریعے بچا لیا گیا۔

     دھماکے کے چند گھنٹوں بعد روسی سیکورٹی نے اعلان کیا کہ اسی شہر کے ایک دوسرے میٹرو اسٹیشن سے انہیں ایک اور پیکٹ بم ملا ہے جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ کے حکام نے آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

منگل 7 رجب 1438 ہجری­ 04 اپریل 2017ء  شمارہ: (14007)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>