ٹرمپ سیسی سے: ہم پوری قوت کے ساتھ مصر کے ساتھ کھڑے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: منگل, 4 اپریل, 2017
0

ٹرمپ سیسی سے: ہم پوری قوت کے ساتھ مصر کے ساتھ کھڑے ہیں

1491243694737250700

                ٹرمپ کل وائٹ ہاؤس میں سیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے (ا.ب.ا)

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی

      کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر عبد الفتاح سیسی کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی مکمل حمایت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کے ذریعے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں مصر کے ساتھ کشیدگی کے صفحے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

     ٹرمپ نے مصر کے صدر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران کہا: "میں سب کو بتانا چاہتا ہوں تاکہ کسی کو کوئی شک نہ رہے کہ ہم پوری قوت کے ساتھ صدر سیسی کے ہمراہ کھڑے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پوری قوت کے ساتھ مصر اور مصری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں”۔

     دریں اثناء مصر کے صدر نے جوابا ٹرمپ سے کہا: "میں آپ کی منفرد شخصیت کو پسند کرتا ہوں اور اس سے گہرا متاثر ہوں”۔ انہوں نے برائی، دہشتگرد قوتوں اور برائی کے نظریات کے خلاف کھڑے ہونے پر ان (ٹرمپ) کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

      یاد رہے کہ سنہ 2014 میں صدارت سنبھالنے کے بعد سے سیسی کا یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اوباما نے سیسی کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کرنے کے لئے کوئی دعوت نہیں دی تھی۔ علاوہ ازیں 2013 کے وسط میں وسیع تر مظاہروں کے بعد (اخوان المسلمین) جماعت سے منسلک مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد دو سال تک اوباما نے مصر کی امداد بند کئے رکھی تھی۔

 

منگل 7 رجب 1438 ہجری­ 04 اپریل 2017ء  شمارہ: (14007)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>