جاپان کی خاطر شمالی کوریا کو لگام ڈالنے کا امریکی وعدہ
پیانگ یانگ کی دھمکیاں ٹرمپ – جن پنگ کے سربراہی اجلاس پر غالب

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن چین کے صدر کا فلوریڈا پہنچنے پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے (ا.ف.ب)
واشنگٹن: ہبہ قدسی
کل فلوریڈا میں شمالی کوریا کی دھمکیوں کے سائے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے جاری بیان کے مطابق اس (ملاقات) سے چند گھنٹے پہلے جاپانی وزیر اعظم شینزو آبی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدر نے یقین دہانی کی کہ ریاست ہائے امریکہ "شمالی کوریا کی طرف سے جاری خطرناک دھمکیوں” کے خلاف جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے "واضح انداز میں کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ان تینوں ممالک (چین، جاپان اور جنوبی کوریا) کی تمام تر فوجی صلاحتیوں کو مضبوط بناتے ہوئے اپنا، اپنے حلیفوں اور اپنی سرزمین کی حفاظت اور دفاع بخوبی کرے گا۔
ٹوکیو میں آبی نے ٹرمپ کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل کے دونوں پروگراموں کے حل کے لئے "تمام اختیارات میز پر” موجود ہیں۔