"اسد کے کیمیائی حملے" کی حفاظت روسی "ویٹو" کے ساتھ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: جمعرات, 13 اپریل, 2017
0

"اسد کے کیمیائی حملے” کی حفاظت روسی "ویٹو” کے ساتھ

اب اس سفاکانہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت ہے: ٹرمپ۔۔۔ اور ٹیلرسن شام کی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کے ذریعے ماسکو کو جھنجھوڑ رہے ہیں
1492019090313379700

کل ماسکو میں ملاقات سے پہلے ٹیلرسن اور لافروف (ا.ف.ب)

 

ماسکو: طہ عبد الواحد – نیو یارک: "الشرق الاوسط”

      گذشتہ ہفتے شامی حکومت کی جانب سے ادلب کے مضافات کو کیمیائی حملے میں نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کی طرف سے اس پر تحقیق کی خاطر شامی حکومت سے اس میں تعاون کے مطالبے کی قرارداد کے خلاف کل روس نے اپنی "ویٹو”  کی طاقت کا استعمال  کیا، اور یہ شامی بحران شروع ہونے کے بعد آٹھویں بار ایسا ہوا ہے۔۔۔

      قابل ذکر بات یہ ہے کہ کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بالکل بھی اچھے نہیں ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت شام میں ہولناک خانہ جنگی کے خاتمے، دہشت گردوں کو شکست دینے اور پناہ گزینوں کی واپسی کی اجازت دینے کا ہے۔ امریکی صدر نے شام کے صدر کے "جانوروں” جیسے رویے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "برائی” سے تعبیر کیا۔

جمعرات 16 رجب 1438 ہجری­ 13 اپریل 2017ء  شمارہ: (14016)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>