اسد کا "کیمیائی" معاملے کا رخ کرنے کی کوشش - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعہ, 14 اپریل, 2017
0

اسد کا "کیمیائی” معاملے کا رخ کرنے کی کوشش

olfgjhdsghsdfhsdfghsdfgsdfg

 

بيروت: كارولين عاكوم – انقرہ: سعيد عبد الرازق

      کل "کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم” اور "عالمی تنظیم برائے صحت” کے ماہرین کے مشن ترکی پہنچے، تاکہ گذشتہ ہفتے شام کے شہر خان شیخون کو کیمیائی حملے میں نشانہ بنانے پر تحقیق کی جائے۔ دریں اثنا بشار الاسد کی حکومت نے حالات کا رخ موڑنے کی کوشش میں "بین الاقوامی اتحاد” پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پروسوں شام دیر الزور کے مشرقی دیہات پر فضائی حملے میں عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا ہے۔

      فوری طور پر "داعش” کے خلاف اتحاد نے شامی حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کی ہے کہ اس نے مذکورہ علاقے پر حالیہ وقت میں کوئی فضائی حملہ نہیں کیا۔ جبکہ روسی وزارت دفاع نے اس پر کہا ہے کہ ان کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ: "دیر الزور پر اتحادیوں کی جانب سے بمباری کی گئی ہے، لیکن درجنوں افراد کی ہلاکت کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں، جیسا کہ شامی حکومت نے اعلان کیا ہے”۔

     "کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم” نے کل اطلاع دی ہے کہ اس نے ماہرین کی ابتدائی تشخیص کے مطابق خان شیخون پر کیمیائی حملہ کئے جانے کی معلومات "مصدقہ” ہیں۔

جمعہ 17 رجب 1438 ہجری ­ 14 اپریل 2017ء شمارہ: (14017)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>