غیض و غضب کو کم کرنے کے ضمن میں سیسی کی قبطی پوپ سے ملاقات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 14 اپریل, 2017
0

غیض و غضب کو کم کرنے کے ضمن میں سیسی کی قبطی پوپ سے ملاقات

مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں صدارتی عہد کے چند گھنٹے بعد دوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت
1492105930942855700

کل سیسی دو گرجا گھروں میں ہلاک شدگان کی تعزیت کے لئے قاہرہ میں پوپ تواضروس دوم سے ملاقات کرتے ہوئے (ا.ف.ب)

 

قاہرہ: محمد عبده حسنين

      مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی نے قاہرہ کے بطریرکیہ قبطی چرچ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پوپ تواضروس دوم سے چند روز پہلے دو گرجا گھروں کو دو مختلف دھماکوں میں نشانہ بنانے جانے کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعزیت کی اور انہوں نے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھرپور کوشش کا عہد کیا۔ صدر کا یہ بیان طنطا کے میری گرگس چرچ پر خوکش حملہ کرنے والے کی شناخت کے بارے میں وزارت داخلہ کے اعلان سے قبل تھا۔

      معلوم ہوتا ہے کہ سیسی کا یہ دورہ ان دو دھماکوں کے بعد قبطیوں میں پائے جانے والے غصے کی لہر کو کم کرنے کے ضمن میں تھا، جن دھماکوں کی ذمہ داری "داعش” نے قبول کی ہے اور ان میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ پوپ (تواضروس) نے اس کے بعد اپنی رہائش وادی نطرون کے علاقے ادیرہ میں منتقل کر لی تھی جو کہ پادریوں کی مشہور "سیاسی اعتکاف گاہ” ہے۔ اس کے علاوہ چرچ نے آئندہ اتوار کے روز ہونے والی ایسٹر کی تقریبات کو منسوخ کرتے ہوئے اسے صرف پادریوں کی سطح تک محدود کر دیا تھا۔

      تاہم، پوپ صدر کا واضح خیر مقدم کرنے کی خاطر اپنا "اعتکاف” توڑتے ہوئےقاہرہ میں بطریرکیہ کے دفتر واپس لوٹے۔ اس دوران وزیر دفاع کرنل جنرل صدقی صبحی، چیف آف آرمی سٹاف محمود حجازی اور مسلح افواج کے سینئر کمانڈروں کی ایک بڑی تعداد نے پوپ تواضروس سے  دھماکوں کے متاثرین پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سیسی نے پوپ سے کہا کہ "ریاست، اس قسم کی قبیح حرکات کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی حتی المقدور کوشش کرے گی اور ان میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے لئے جلد از جلد کٹہرے میں پیش کرے گی”۔ صدر نے مسلح افواج اور گرجا گھروں کی بحالی اور عبادت کرنے والوں پر ان کے سامنے دروازے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔

جمعہ 17 رجب 1438 ہجری ­ 14 اپریل 2017ء شمارہ: (14017)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>