امریکہ کوریا کے بحران کو حل کرنے کے لئے چین کو گھسیٹ رہا ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: پیر, 17 اپریل, 2017
0

امریکہ کوریا کے بحران کو حل کرنے کے لئے چین کو گھسیٹ رہا ہے

1492357242217644700

امریکی نائب صدر کل سیول جنوبی کوریا میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل ونسنٹ بروکس کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے (ا.ب)

 

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

     واشنگٹن نے شمالی کوریا کے بحران کے حل کے لئے بیجنگ کو گھسیٹ لیا ہے۔ جیسا کہ کل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ہربرٹ میک ماسٹر نے افغانستان سے اسکی تصدیق کی ہے کہ "چین سمیت عالمی اتفاق رائے کے مطابق شمالی کوریا کا خطرناک رویہ مزید جاری نہیں رہ سکتا ہے”۔ پیانگ یانگ میزائل تجربہ کی ناکامی کے چند گھنٹوں کے بعد میک ماسٹر نے امریکی ٹی وی چینل "اے بی سی” کو انٹرویو کے دوران کہا کہ "ہم اپنے اتحادیوں، شراکت داروں اور چینی رہنماؤں کے ساتھ مل کر مختلف اختیارات و تجاویز پر غور کر رہے ہیں”۔

      انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے مابین اپریل کے آغاز میں فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات "دوستانہ تعلقات کی بنیاد رکھی گئی تھی”۔

پیر 20 رجب 1438 ہجری­ 17 اپریل 2017ء  شمارہ: (14020)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>