حماہ کی لڑائی اور ادلب میں شامی حکومت کی راہ ہموار - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: پیر, 24 اپریل, 2017
0

حماہ کی لڑائی اور ادلب میں شامی حکومت کی راہ ہموار

1492961120028425300

ادلب کے علاقے عابدین میں ایک عارضی ہسپتال پر فضائی حملے کے بعد سول ڈیفنس (وائٹ ہیلمیٹ) کے رضار پتھروں کو ہٹاتے ہوئے (رویٹرز)

 

بيروت: كارولين عاكوم – دمشق:”الشرق الاوسط”

      شامی حکومتی افواج پیش قدمی کرتے ہوئے کل حلفایا گاؤں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ادلب کے گاؤں حماہ شمالی میں لڑائی نے ادلب کی جانب شامی افواج کی راہ کو ہموار کیا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جس کے بارے میں مخالف جماعتوں نے خبردار کیا تھا۔ اگرچہ الفوعہ اور کفریا کے دونوں علاقوں کا خالی کرنا اس علاقے میں مخالف جماعتوں کے ہاتھوں دباؤ کی دستاویز دینے کے مترادف تھا۔

      "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” نے اعلان  کیا ہے کہ شامی حکومت کے حمایت یافتہ شامی شہریت کے حامل اور غیر ملکی مسلح افراد نے مخالف جماعتوں اور "آزادئ شام تحریک” کے ساتھ سخت جھڑپوں کے بعد حلفایا گاؤں کے علاوہ تلہ ناصریہ، زرعی فارم سنسحر، الویبدہ، گاؤں بطیش اور ترابیع کے علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ رصد گاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شامی حکومت کا ہدف شمالی حماہ گاؤں پر مکمل کنٹرول، ادلب کے جنوبی گاؤں خان شیخون کی جانب پیش قدمی اور پھر ادلب کے علاقوں میں پھیلنا ان کے اہداف میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ منصوبہ ان کی پیش قدمی سے ظاہر ہوتا ہے۔

پیر 27 رجب 1438 ہجری­ 24 اپریل 2017ء  شمارہ: (14027)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>