یمن میں امریکی حملے میں "القاعدہ" کے 5 افراد ہلاک - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: پیر, 24 اپریل, 2017
0

یمن میں امریکی حملے میں "القاعدہ” کے 5 افراد ہلاک

1492966776209197400

یمن کی قومی فوج باغیوں سے علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد گورنریٹ تعز میں (ا.ف.ب)

 

عدن ­ تعز: "الشرق الاوسط”

      یمنی سیکورٹی کے ذرائع نے یقین دہانی کی ہے کہ جنوبی یمن کے گورنریٹ شبوہ کے علاقے السعید پر امریکہ کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں تنظیم القاعدہ کے 5 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دوسرے میزائل کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنانے پر اس میں سوار تین شہری جان بحق ہوگئے ہیں۔

      یاد رہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے "القاعدہ” کے جنگجوؤں کے خلاف حملوں میں تیزی، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد آئی ہے۔ امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 28 فروری 2017 سے اب تک یمن پر 70 سے زائد فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

پیر 27 رجب 1438 ہجری­ 24 اپریل 2017ء  شمارہ: (14027)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>