شامی حکومت خان شيخون میں تفتیش کاروں سے پہلے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 25 اپریل, 2017
0

شامی حکومت خان شيخون میں تفتیش کاروں سے پہلے

olykgmvnvgbdfhfjfgjdfghghghfp;ol58796321

                                                          خان شیخون

 

بيروت: كارولين عاكوم ـ لندن: "الشرق الاوسط”

      شامی حکومتی افواج کل ادلب کے علاقے خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے تفتیش کاروں سے پہلے پہنچنے کے بعد ماہ رواں کے آغاز میں کیمیائی ہتھیاروں سے کئے گئے حملے کے ثبوتوں کو مٹانا شروع کر دیا ہے۔ جس پر واشنگٹن نے شامی حکومت کے لئے کیمیائی ہتھیاروں سے منسلک تحقیقی مرکز میں کام کرنے والے درجنوں افراد پر  پابندیاں عائد کر دی ہے۔

      شامی حکومت کی طرف سے خان شیخون پر حملے کے آغاز کے طور پر کل حکومتی طیاروں نے شہر کے وسط میں عوامی بازار پر کئی ایک میزائلوں سے بمباری کی۔ چنانچہ "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 شہری جان بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رصد گاہ نے مزید کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی بنا پر ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

منگل 28 رجب 1438 ہجری­  25 اپریل 2017ء  شمارہ: (14028)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>