ایران اور ملیشیاؤں کے لئے عرب دنیا میں کوئی جگہ نہیں: الجبیر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: جمعرات, 27 اپریل, 2017
0

ایران اور ملیشیاؤں کے لئے عرب دنیا میں کوئی جگہ نہیں: الجبیر

1493227013494856200

ایک مسلح نوجوان "مسجد الفاروق” کے سامنے سے گزر رہا ہے جو کہ کل شام کے شمال میں اعزاز شہر پر بمباری سے منہدم ہو گئی تھی (ا.ف.ب)

 

ماسکو: "الشرق الاوسط”

      کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ماسکو سے بیان دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک ایران اور اس کے ماتحت ملیشیاؤں کی عرب علاقوں میں پالیسیوں کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگی لافروف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "ایرانی پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کی عرب دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہے”۔ الجبیر نے عراق، شام، لبنان، خلیج اور یمن میں "پاسداران انقلاب” کی مداخلت کو "ناقابل قبول اور مسترد” قرار دیا ہے۔ انہوں نے "حزب اللہ” لبنانی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانی ایجنڈے کو مختلف مقامات میں نافذ کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاض ان "مداخلتوں” کو ختم کرنے کے لئے مسلسل کوشیں جاری رکھے گا۔

      لاوروف کی طرف سے اس بات پر زور دینے کے باوجود؛ کہ ماسکو اور ریاض کے درمیان شام کے بحران کے حل پر بات چیت کرنے میں "کوئی اختلافات ناقابل حل نہیں” ہے، انہوں نے بیان دیا ہے کہ "شام میں حزب اللہ اور ایرانی افواج کی کاروائیاں شامی حکومت کی درخواست پر ہیں، جیسا کہ روسی فضائیہ کر رہی ہے”۔

جمعرات 30 رجب 1438 ہجری ­ 27 اپریل 2017ء  شمارہ: (14030)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>