یمنی صدر کی طرف سے 4 وزراء کی تعیناتی اور ایک کو معزول کرکے تحقیق کا حکم - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعہ, 28 اپریل, 2017
0

یمنی صدر کی طرف سے 4 وزراء کی تعیناتی اور ایک کو معزول کرکے تحقیق کا حکم

oltgjhhjdfghdfhghdfghdfhhryhbcbcvsdgh

 

رياض: عبد الہادی حبتور

      یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کل جمہوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چار وزرا اور ایک نائب وزیر کی تقرری کی، جبکہ وزیر مملکت کو برطرف کرتے ہوئے ان پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

      یمنی اخباری ایجنسی "سبا” کے مطابق اس فیصلے میں جج جمال محمد عمر کو وزیر انصاف، ڈاکٹر معین عبد الملک سعید کو سڑکوں اور عوامی کاموں کا وزیر، ڈاکٹر ابتھاج کمال کو سماجی امور اور لیبر کی وزیر، محمد محسن عسکر کو انسانی حقوق کا وزیر اور ڈاکٹر سمیر محسن شیبانی کو نائب وزیر انسانی حقوق تعینات کیا گیا ہے۔

      علاوہ ازیں فیصلے میں ہانی علی بن برک کو وزیر مملکت کے عہدے سے مستعفی کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

      دریں اثناء صدر ہادی نے اپنے مشیر عبد العزیز المفلحی کو عیدروس الزبیدی کی جگہ عارضی دارالحکومت عدن کا گورنر مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ انہیں اس کے بدلے میں وزارت خارجہ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

جمعہ 2 شعبان 1438 ہجری­ 28 اپریل 2017ء  شمارہ: (14031)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>