سعودی جرمن سربراہ اجلاس میں سیکورٹی اور صنعتی معاہدوں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: پیر, 1 مئی, 2017
0

سعودی جرمن سربراہ اجلاس میں سیکورٹی اور صنعتی معاہدوں

شاہ سلمان اور ميركل کا خطے اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال
1493573713626668400

خادم حرمين شريفين کل جدہ میں جرمنی کی چانسلر کا خیر مقدم کرتے ہوئے (تصوير: بندر الجلعود)

رياض: فتح الرحمن يوسف – جدہ: "الشرق الاوسط”

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل جدہ میں جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے سرکاری اجلاس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ریاض اور برلن کے درمیان تعاون کے امکانات پر گفتگو کرنے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

      ریاض میں جرمنی کے سفیر ڈائیٹر ہالر نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ شاہ سلمان اور میرکل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا؛ جن میں شام کا بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں 6 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے، جن میں سیکورٹی، دفاعی، سیاسی اور معاشی شعبہ جات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں دو طرفہ کو آرڈینیشن پر بھی اتفاق کیا گیا۔

      ہالر نے واضح کیا کہ جرمن چانسلر انسداد دہشت گردی میں تعاون کے بارے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے اور پروگرام "وژن 2030” اور "قومی تبدیلی پروگرام 2020” میں تعاون کے بارے میں ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو الگ الگ اجلاس منعقد کئے۔

پیر 5 شعبان 1438 ہجری 01 مئی 2017ء  شمارہ: (14034)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>