ایران کے ساتھ مفاہمت کی کوئی صورت نہیں : سعودی ولی عہد کے ولی عہد - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق الاوسط
کو: بدھ, 3 مئی, 2017
0

ایران کے ساتھ مفاہمت کی کوئی صورت نہیں : سعودی ولی عہد کے ولی عہد

1493757016746305100

 

رياض: "الشرق الاوسط”

      سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم وزیر دفاع اور ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پر زور انداز میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ طہران کے ساتھ مفاہمت کی کوئی صورت نہیں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کہ کہ ایرانی حکومت " انتہا پسند نظریہ کی بنیاد پر قائم ہے، جیسا کہ اس کے آئین اور خمینی کی وصیت میں یہ درج ہے”۔

      کل سعودی ولی عہد کے ولی عہد نے ایک سعودی چینل کے نمائندے داود الشریان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کا بنیادی مقصد اسلامی دنیا کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مسلمانوں کے قبلہ تک پہنچنا ہے، "چنانچہ ہم اس معرکہ کا سعودی عرب میں ہونے کا ہرگز انتظار نہیں کریں گے بلکہ ہمیں ایسا کرنا ہوگا کہ یہ جنگ ان کے اپنے ہاں ہو”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے اپنے اہداف کے حصول میں 30 سالوں سے اپنی عوام کو ترقی سے محروم کر کے بھوک اور غربت کے بنیادی مرحلے میں دھکیل دیا ہے، چنانچہ اب ایران میں ان کی حکومت تو ختم ہو سکتی ہے مگر ان کا مقصد دن رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا ہے”۔

بدھ 7 شعبان 1438 ہجری­ 03 مئی 2017ء  شمارہ: (14036)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>