"الشرق الاوسط" کے چیف ایڈیٹر سال کی صحافتی شخصیت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: ہفتہ, 6 مئی, 2017
0

"الشرق الاوسط” کے چیف ایڈیٹر سال کی صحافتی شخصیت

کارٹونسٹ کا ایوارڈ امجد رسمی کے نام اور "سمارٹ پریس” کا ایوارڈ "سبق” کے نام
1493744818875019200

دبئی کے نائب حاکم شيخ مكتوم بن محمد بن راشد کل دبئی میں غسان شربل کو سال کی صحافتی شخصیت کا ایوارڈ دیتے ہوئے (تصوير: غيث طانجور)

 

دبئی: مساعد الزيانی

      "الشرق الاوسط” کے چیف ایڈیٹر غسان شربل نے دبئی پریس کلب کی جانب سے "عرب صحافتی ایوارڈ” کے 16ویں راؤنڈ میں "سال کی صحافتی شخصیت” کا ایوارڈ جیتا ہے۔

      کل دبئی میں "عرب میڈیا فورم” کی اختتامی تقریب کے دوران دبئی میڈیا فورم کے چئیرمین اور نائب حاکم دبئی شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم نے شربل کو یہ ایوارڈ "عرب میڈیا کے فروغ و ترقی میں ان کی کاوشوں اور ان کے کیرئیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف پر” دیا۔

      دیگر کئی ایک عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 صحافی مختلف ذیلی شعبہ جات کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ صحافتی فنون اور شعبہ جات پر مبنی تقریبا چھ ہزار افراد کو اس پلیٹ فارم پر اعزاز سے نوازا گیا۔

      دریں اثناء "الشرق الاوسط” اخبار کے کارٹونسٹ امجد رسمی کو "کارٹونسٹ” کا ایوارڈ دیا گیا۔

      "سمارٹ پریس” کا ایوارڈ سخت مقابلے کے بعد سعودی عرب کے انٹرنیٹ اخبار "سبق” کو دیا گیا اور یہ ایوارڈ چیف ایڈیٹر علی الحازمی نے وصول کیا، جبکہ "صحافتی ستون” کا ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے اخبار "الاتحاد” کے رائٹر ناصر مجازی کو دیا گیا۔

بدھ 7 شعبان 1438 ہجری­ 03 مئی 2017ء  شمارہ: (14036)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>