ٹرمپ کا اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے لئے سعودی عرب کا انتخاب ایک مضبوط پیغام ہے : الجبیر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 6 مئی, 2017
0

ٹرمپ کا اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے لئے سعودی عرب کا انتخاب ایک مضبوط پیغام ہے : الجبیر

1494007637823170400

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی

      سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ترمپ کا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے لئے ریاض کا انتخاب، سعودی عرب اور امریکہ کی پارٹنرشپ کی اہمیت کے بارے میں ایک مضبوط پیغام ہے۔

      جمعرات کی شام سعودی سفارت خانے واشنگٹن میں "الشرق الاوسط” کے علاوہ امریکی صحافیوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران الجبیر نے (امریکی صدر کے) دورہ کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ تمام اعتبار سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ اس سے بہت مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

      الجبیر نے کہا کہ "امریکی حکومت واضح طور پر مملکت سعودی عرب کے کردار کی اہمیت سے واقف ہے، وہ جانتی ہے کہ سعودیہ کے بغیر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں نہ تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اور نہ ہی فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، یا سعودیہ کے بغیر ایران کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ مملکت سعودیہ کا کردار ایک سرمایہ کار اور ایک بڑے تجارتی پارٹنر کے طور پر ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سعودی عرب (داعش) کے خلاف جنگ میں سب سے آگے اور ایران کو جواب دینے والے ملکوں کی صف میں اول نمبر پر رہا ہے۔ ریاض نے عرب اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے کے لئے عرب پہل کاری کا لائحہ عمل فراہم کیا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کنندہ ہے چنانچہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے اقتصادی اور مالی مفادات پائے جاتے ہیں۔

ہفتہ 10 شعبان 1438 ہجری­ 06 مئی 2017ء  شمارہ: (14039)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>