"پاسداران انقلاب" جوہری سمجھوتے کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں : روحانی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: ہفتہ, 6 مئی, 2017
0

"پاسداران انقلاب” جوہری سمجھوتے کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں : روحانی

1494007437603145000

ایران کے انتخابات سے دو ہفتے قبل چھے صدارتی امیدواروں کے مابین ٹیلی ویژن پر دوسری ملاقات (ا.ب.ا)

 

لندن: عادل السالمی

      کل ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی نے اپنے قدامت پرست (کنزرویٹو) صدارتی امیدوار حریفوں پر جوہری پروگرام کے بارے میں اٹیک کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ "پاسداران انقلاب” بیلسٹک میزائل پروگرام کے ذریعے جوہری سمجھوتے کو سبوتاز کر رہے ہیں۔ 19 مئی کو ہونے والے صدراتی انتخابات کے چھے امیدواروں کے مابین کل ٹیلی ویژن پر دوسرے پروگرام کے دوران روحانی نے کہا کہ اداروں نے بیلسٹک میزائل کے تجرے کا جائزہ لیا اور اسے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا۔ اسی طرح قدامت پسند امیدوار محمد باقر قالیباف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے اشتہاراتی مہم کے دوران دارالحکومت تہران میں دعائیہ بورڈز کے ذریعے جوہری مذاکرات کی ٹیم کی توہین کی ہے۔

ہفتہ 10 شعبان 1438 ہجری­ 06 مئی 2017ء  شمارہ: (14039)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>