شام میں "غیر ملکی داعشی" الطبقہ معاہدے کو تبدیل کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: پیر, 8 مئی, 2017
0

شام میں "غیر ملکی داعشی” الطبقہ معاہدے کو تبدیل کر رہے ہیں

1494160777986887100

الرقہ شہر میں ایک بے گھر چھوٹی بچی جھڑپوں سے فرار ہوتے ہوئے عین عیسی کیمپ میں اپنے اہل خانہ کے سامان کے ساتھ ایک ٹرک پر ( رویٹرز)

 

بيروت: بولا اسطيح

      "غیر ملکی داعشی افراد” نے "جمہوریہ شام کی افواج” کے ساتھ گورنریٹ الرقہ کے علاقے الطبقہ سے انخلا کے بارے میں کیئے گئے معاہدے کو تبدیل کر دیا ہے، تاکہ وہ شہر کے اندر اپنی جنگی کاروائی کو آخری حد تک مکمل کریں۔ دریں اثناء الرقہ، دیر الزور اور الطبقہ کی مذکورہ معلومات کے مطابق تنظیم (داعش) ریاست کے قیام کےاعلان کے  بعد اب "بدترین” حالات سے دوچار ہے، جو کہ تنظیم کے رہنما ابوبکر البغدادی کی طرف سے "الرقہ کی جانب چڑھائی” کے اعلان کے بعد ہے۔

      "شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے مطابق الرقہ کی جانب "داعش” کے عناصر کے قصدا انخلا کے بارے میں معززین علاقہ کے ساتھ معاہدہ ہو جانے کے بعد اب الطبقہ کے علاقے میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ اکثر غیر شامی شہریت کے حامل افراد کے دیگر علاقوں؛ جو کہ "انقلابی شہر” کے نام سے مشہور ہیں، کی طرف سے اس معاہدے کو مسترد کئے جانے پر شروع ہوا ہے۔

پیر 12 شعبان 1438 ہجری­ 08 مئی 2017ء شمارہ: (14041)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>