علاقائی اتحادی مرکز – اور 34 ہزار فوجیوں پر مشتمل ریزرو فورس : "اعلان ریاض”

شاہ سلمان عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، رہنماؤں اور نمائندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے (واس)
رياض: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب کے دارالحکومت میں عرب – اسلامی – امریکی سربراہی اجلاس میں "اعلان ریاض” کیا گیا، جس کی بنیاد شدت پسندی و دہشت گردی کا سامنا کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی امن، استحکام اور ترقی کے حصول کے لئے عرب اسلامی اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ممالک پر مشتمل قریبی شراکت داری پر رکھی گئی۔
55 سے زائد عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور ان کے نمائندگان نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ مل کر "دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی فوجی اتحاد میں حصہ لینے کے لئے 34 ہزار فوجیوں پر مشتمل ریزرو فورس فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا، جنہیں بہ وقت ضرورت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن میں امداد کے لئے استعمال کیا جائے گا”۔ علاوہ ازیں خاص طور سے شام اور عراق میں "داعش” کے خلاف جنگی پیش رفت کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان عرب اور اسلامی ممالک کی شرکت کو بھی سراہا گیا جو "داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی حمایت کرتے ہیں۔