"علاقائی سلامتی کے ڈھانچے" کی ضرورت پر سعودی امریکی اتفاق - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 23 مئی, 2017
0

"علاقائی سلامتی کے ڈھانچے” کی ضرورت پر سعودی امریکی اتفاق

بھرپور انداز میں "ایران کی برائی پر مبنی مداخلتوں کی روک تھام” اور "جوہری سمجھوتے” کا اس سر نو جائزہ

شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ ریاض میں مذاکرات کے بعد "مشترکہ اسٹریٹجک نقطۂ نظر” پر دستخط کرتے ہوئے (تصوير: بندر الجلعود)

 

رياض: "الشرق الاوسط”

       سعودی عرب اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ریاض کے دورہ کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں "ایک متحد اور مضبوط علاقائی سلامتی کے ڈھانچے” کی تشکیل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں "خطے کے ممالک میں ایران کی برائی پر مبنی مداخلتوں کی روک تھام” کی ضرورت پر بھی جانبین نے زور دینے کے علاوہ تہران اور چھے بڑے ممالک کے مابین "جوہری سمجھوتے” کی بعض شقوں کا بھی ازسرنو جائزہ لیا گیا۔

       خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور صدر ٹرمپ دونوں نے جاری مشترکہ بیان میں نشاندہی کی ہے کہ "وہ مشترکہ دشمنوں کا سامنا کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کھڑے ہیں”، اور "نئے اقدامات کے ذریعے پرتشدد انتہا پسندی پر مبنی خطابات کا مقابلہ اور دہشت گردی کی مالی امداد کی روک تھام کی جائے گی اس کے علاوہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا”۔

 

منگل 26 شعبان 1438 ہجری ­ 23 مئی 2017ء  شمارہ: (14056)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>