ٹرمپ کا نتنیاہو سے امن کی جانب "بنیادی تبدیلی" کا مطالبہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: منگل, 23 مئی, 2017
0

ٹرمپ کا نتنیاہو سے امن کی جانب "بنیادی تبدیلی” کا مطالبہ

قیام امن کے نئے اسباب اور غیر معمولی موقع کی امید : امریکی صدر

     ٹرمپ کل لود میں غوریون ایئر پورٹ پر استقبالیہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے (ا.ب.ا)

 

تل ابيب: نظير مجلی

      امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل اسرائیل کے دورہ کے دوران وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو سے ملاقات کی اور آج مغربی پٹی کے شہر بیت لحم میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ دو روز میں مشرق وسطی میں امن و استحکام کے حصول کے لئے حوصلہ افزا نئی وجوہات کی امید کو پایا ہے۔ انہوں نے نتنیاہو؛ جنہوں نے ان کی رات کے کھانے کی ضیافت کی، ان سے امن عمل کے نقطہ نظر میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

      ٹرمپ نے ایران کو قابو کرنے کے لئے شراکت داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تہران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے پیشرو، باراک اوباما کی حکومت پر تنقید کی جنہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرکے اسے بین الاقوامی بائیکاٹ سے بچایا۔

      اس ملاقات سے پہلے لود ایئر پورٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کا سرکاری استقبال کیا گیا، جس کے بعد وہ مقبوضہ مشرقی القدس کے علاقے میں قیامت چرچ اور دیوارِ نوحہ کا دورہ کیا۔ اس علاقے کے دورہ کے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا کہ ان کے ہمراہ کوئی اسرائیلی عہدیدار نہ ہو کیونکہ یہ مقبوضہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

 

منگل 26 شعبان 1438 ہجری ­ 23 مئی 2017ء  شمارہ: (14056)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>