ٹرمپ: امن وسلامتی کا امکان اور اس کے نفاذ کی ضرورت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 24 مئی, 2017
0

ٹرمپ: امن وسلامتی کا امکان اور اس کے نفاذ کی ضرورت

کل ٹرمپ عباس سے بیت لحم میں مصافحہ کرتے ہوئے

تل ابیب: نظیر مجلی

        کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور فلسطین کے دورہ کے اختتام پر پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ علاقہ میں امن وسلامتی قائم کرنے کے حق میں ہیں اور انہوں نے سختی کے ساتھ کہا ہے کہ امن وسلامتی کا قیام ممکن ہے اور  اس کو نافذ کرنا ضروری ہے۔

        انہوں نے اسرائیل کے دورہ پر اپنے اختتامی بیان میں ایک ہی کلمہ کو سات مرتبہ دہراتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز بہت ہی اچھے شخص ہیں، وہ حکیم اور ذمہ دار بھی ہیں اور وہ حقیقی معنی میں امن وسلامتی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امن وسلامتی قائم کرنے میں اہل اسرائیل کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ یہ دونوں قوم خون بہانے سے کب اکتائے گی اور جو کچھ ہو چکا ہے کب اس پر اکتفا کرے گی جبکہ تبدیلی تو اندر سے ہونی چاہئے اور کوئی باپ یہ نہیں چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا تشدد کا شکار ہو اور کسی بچہ کو قتل کی تعلیم نہیں حاصل کرنی چاہئے اور کوئی بھی تہذیب یافتہ ملک بے قصوروں کے قتل ہونے کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

بدھ 27 شعبان 1438 ہجری ­ 24 مئی 2017ء  شمارہ: (14057)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>