رمضان میں صحت سے متعلق عام پریشانیاں
جدہ: ڈاکٹر عبد الحفیظ یحی خوجہ
کل پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک کے پہلے ہفتہ کا استقبال کریں گے اور ہر ایک اپنی عادت اور رسم ورواج کے اعتبار سے اس کا استقبال کرے گا۔ سارے مسلمانوں کے اندر دینی گوشوں کے بعد ایک چیز مشترک ہوتی ہے اور وہ ہے رمضان کی ڈشیں جن کو مختلف قسم سے بہت لذیذ اور ذائقہ دار بنایا جاتا ہے اور ہم اس گفتگو میں صحت سے متعلق ان عام اہم پریشانیوں کا تذکرہ کریں گے جو روزہ داروں کے غلط حرکتوں کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔
یقینا افطار ہو یا سحری ہو دونوں میں بے صبری کے ساتھ کھانا بری عادت ہے جس کے صحت پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور جسم کے دوسرے اعضاء کے مقابلہ میں اس سے معدہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ اسی وجہ سے روزہ دار ہاضمہ کی پریشانی کی شکایت کرتا ہے جیسے کہ پیٹ کے پھولنے، معدہ کے اندر جلن کے ہونے اور لیٹرنگ نہ ہونے یا اسہال ہونے کی شکایت کرتا ہے۔
(جاری)
جمعہ 29 شعبان 1438 ہجری 26 مئی 2017ء شمارہ: (14059)