ٹرمپ کا اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے "موسمیاتی معاہدے" سے امریکہ کی دستبرداری کا اعلان - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 2 جون, 2017
0

ٹرمپ کا اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے "موسمیاتی معاہدے” سے امریکہ کی دستبرداری کا اعلان

ٹرمپ کل وائیٹ ہاؤس میں موسمیاتی معاہدے سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے (ا.ف.ب)

 

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

      امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کو نبھاتے ہوئے کل ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی "پیرس موسمیاتی معاہدے” سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل رہنے کی صورت میں غیر مناسب طور پر امریکی عوام پر اس کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ دستبرداری کا فیصلہ؛ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد "امریکی کاروباری افراد کو اولین ترجیح دینے” کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے "بہتر معاہدہ” کرنے کی کوشش پر امید ظاہر کی۔

      یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی 2015 کے اواخر میں 190 ممالک نے فرانسیسی دارالحکومت میں گلوبل وارمنگ روکنے کے لئے فاضل گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کا معاہدہ کیا تھا۔

      اب ریاست ہائے متحدہ امریکہ اس معاہدے سے 18 ماہ کے بعد باقاعدہ دستبردار ہو رہا ہے، جس میں بیجنگ اور واشنگٹن نے باراک اوباما جیسی نمایاں شخصیت کی زیر صدارت اس تاریخی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔

 

جمعہ 7 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 02 جون 2017ء  شمارہ: (14066)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>