دوحہ کی مطالبات سے صرف نظر اور کویت کے ساتھ "روابط" کی یقین دہانی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 13 جون, 2017
0

دوحہ کی مطالبات سے صرف نظر اور کویت کے ساتھ "روابط” کی یقین دہانی

سعودی وزارتی کابینہ کی طرف سے قطر کی دوہری پالیسی کی مذمت

           کل پیرس میں قطر کے وزیر خارجہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے (ا.ب)

 

پیرس: ميشال ابو نجم – جدہ: "الشرق الاوسط”

      قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات کو نظر انداز کردیا ہے مگر اسی دوران قطر نے کویت کے ساتھ روابط کی تصدیق اور چار ممالک کی جانب سے اس پر دہشت گردی کی حمایت اور خطے کے استقرار کو خراب کرنے کے الزام کے بعد جاری بحران کے حل میں اس کی ثالثی کی بھی حمایت کی ہے۔

      دوسری جانب کل جدہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی وزراء کے اجلاس کے دوران "قطر کی دوہری پالیسی کی مذمت کی گئی، جس میں ایک جانب وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کر رہا ہے تو دوسری جانب دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد اور پناہ دینے میں مصروف ہے”۔

      قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے پیرس میں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر کویت کی طرف سے ثالثی کو کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مذاکرات کرنے کو تیار ہے، لیکن اسے اندازہ نہیں ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کیوں ختم کئے ہیں۔

منگل 18 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 13 جون 2017ء   شمارہ: (14077)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>