قطری کردار" کے باعث خلیجی بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی دباؤ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 16 جون, 2017
0

قطری کردار” کے باعث خلیجی بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی دباؤ

کویت کے وزیر خارجہ شيخ صباح خالد الحمد الصباح ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوغلو سے ملاقات کے دوران

 

واشنگٹن: ہبہ قدسی

      خلیجی پیش رفت کے بارے میں کل بین الاقوامی عملی مؤقف ابھر کے سامنے آیا، جس میں خطے کے اندر "قطری کردار” کے بحران کے "خلیجی حل” پر زور دیا گیا ہے۔

      کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے عمانی ہم منصب یوسف بن علوی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران قطری بحران پر قابو پانے کے لئے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی کوششوں کی اہمیت اور ان کی حمایت پر زور دیا۔ عمان کی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلطنت عمان دیکھ رہی ہے کہ ہر جانب سے ان کوششوں کی حمایت کی جا رہی ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ تنازعات کے حل کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا کردار اور تعاون ضروری ہے۔

      دوسری جانب برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مئے نے قطر پر زور دیا کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید کام کرے۔ انہوں نے اسی تناظر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ جب عرب دنیا میں بڑی طاقتوں کے رہنماؤں نے قطر کے ساتھ روابط ختم کر دیئے ہیں ان حالات میں کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

      پیرس سے، فرانسیسی ذرائع نے اصول پر مبنی کویت کی ثالثی کے لئے اپنی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "خلیج کے لوگ اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں”۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے تمام فریقوں کے سامنے اس پیغام کو دہرایا۔

      کویت سے، کل ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے یقین دہانی کی کہ "ترکی قطر اور سعودی عرب سے فاصلے پر کھڑا ہے”۔ ترک وزیر؛ جن کی آج سعودی عرب پہنچنے کی امید ہے، انہوں نے بیان کو دہرایا کہ ان کا ملک قطر کے بحران کی شدت کو روکنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

جمعہ 21 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 16 جون 2017ء  شمارہ: (14080)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>