سلامتی کونسل کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے بند کرنے کا مطالبہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعہ, 16 جون, 2017
0

سلامتی کونسل کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

 

رياض: عبد الہادی حبتور – نيویارک: "الشرق الاوسط”

      کل عالمی سلامتی کونسل نے یمن میں حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب پر حملوں کو بند کرے۔ علاوہ ازیں کونسل نے گذشتہ دنوں حوثیوں کے زیر کنٹرول صنعا میں اقوام متحدہ کے سفیر کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور زور دیا کہ اقوام متحدہ کی وساطت سے یمن میں متحارب گروپوں کے مابین اسٹریٹجک بندرگاہ حدیدہ کے انتظام اور قحط کے دہانے پر کھڑے ملک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی پر اتفاق کیا جائے۔

      علاوہ ازیں حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنائے جانے کے بعد کل شام کے جاری بیان میں سلامتی کونسل نے باب المندب میں بین الاقوامی نیوی گیشن کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

      سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی زندگی کی بقا اور دیگر ضروریات کے لئے امداد کی خاطر حدیدہ سمیت یمن کی تمام بندرگاہوں کے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جمعہ 21 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 16 جون 2017ء  شمارہ: (14080)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>