درعا سے نجات پانے والا نوجوان لندن میں جل گیا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 17 جون, 2017
0

درعا سے نجات پانے والا نوجوان لندن میں جل گیا

ملکۂ برطانیہ "گریفل ٹاور” میں آگ سے بچ جانے والوں سے کل لندن میں ایک پناہ گاہ میں ملاقات کے دوران (ا.ف.ب)

 

 لندن: "الشرق الاوسط”

      شام کا 23 سالہ محمد الحاج علی درعا میں "دھماکہ خیز بیرل” بموں سے بچ گیا لیکن "امن اور بہتر زندگی کی تلاش” میں پناہ لینے کے کٹھن مرحلے کے بعد لندن کی آگ میں ختم ہوگیا۔ لیکن برطانوی دارالحکومت کے "گریفل ٹاور” میں جل کر ہلاک ہونا اس کے نصیب میں تھا۔

      محمد نے لندن میں اپنے دو بھائیوں علی اور ہشام کے ساتھ پناہ لی تھی، تاکہ انجینرنگ کی تعلیم حاصل کریں اور وہ لندن کے اس ٹاور کی 14ویں منزل میں رہائش پذیر تھے۔

     جب آگ لگی تب محمد اور علی دونوں گھر پر ہی تھے ، چنانچہ علی باہر نکل گیا کہ اس کا بھائی اس کے پیچھے آ جائے گا مگر محمد آگ کے تیز آلاؤ میں لپٹ گیا۔ "رویٹرز” نے علی کے بیان کو نقل کیا ہے کہ اس کا بھائی اسے آوازیں دے  رہا تھا کہ "تم مجھے کیوں چھوڑ گئے ہو؟۔۔۔ میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں”۔

      اسی طرح محمد نے بدھ کی صبح شام میں موجود اپنے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، آخری میسج جو اس نے اپنے اہل خانہ کو ارسال کیا اس میں اس نے کہا "آگ قریب آ رہی ہے، وہ یہاں پہنچ چکی ہے بائے”۔

ہفتہ 22 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 17 جون 2017ء شمارہ: (14081)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>