واشنگٹن اور ماسکو کے مابین درعا میں جنگ بندی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 18 جون, 2017
0

واشنگٹن اور ماسکو کے مابین درعا میں جنگ بندی

"عراقی عوامی فوج” تنف کے بالمقابل

کل عین عیسی گاؤں میں گریجویشن تقریب کے دوران پولیس اہلکار جنہیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے الرقہ کی آزادی کے بعد اسے سنبھالنے کے لئے تربیت دی ہے (رویٹرز)

 

بيروت – بغداد – ماسکو – لندن: "الشرق الاوسط”

      عمان میں امریکی اور روسی ذمہ داران کے مابین سخت مذاکرات کے بعد کل شام کی حکومتی افواج اور مخالف جنگجوؤں کے مابین درعا میں دو روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ دریں اثناء "عراقی عوامی فوج” الولید نامی سرحدی راہداری کے قریب پہنچ گئی ہے، جو کہ واشنگٹن کے حمایت یافتہ عسکری کیمپ تنف کے بالمقابل واقع ہے۔

      شام کے سرکاری خبر رساں ادارے (سانا) نے شامی حکومت کی فوج کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ درعا میں کل درپہر سے 48 گھنٹوں کے لئے کاروائی کو روک دیا گیا ہے اور واشنگٹن نے فائر بندی کی تعریف کرتے ہوئے دمشق کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو کہا ہے اور مخالف جماعتوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

      دوسری جانب ماسکو میں اسرائیلی سفیر ہیری کورین نے یقین دہانی کی ہے کہ تل ابیب روس کے ساتھ خاص طور سے جنوبی شام میں "پرامن علاقوں” کے قیام پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اتوار 23 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 18 جون 2017ء  شمارہ: (14082)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>