قطری فنانسنگ اسکینڈل نے برطانوی بینک "بارکلیز" کو ہلا دیا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 21 جون, 2017
0

قطری فنانسنگ اسکینڈل نے برطانوی بینک "بارکلیز” کو ہلا دیا

 

لندن: نجلاء حبريری

      برطانوی بینک "بارکلیز” اور اس کے سابق چار عہدے دار "دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے کی سازش” جیسے الزام کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ الزام مالیاتی بحران کے دوران قطر سے عطیات جمع کرنے سے متعلق ہے۔

      کل برطانوی دفتر برائے انسداد دھوکہ دہی نے الزام عائد کیا ہے کہ "بارکلیز اور چار افراد نے دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے کی سازش کی، اور غیر قانونی مالی امداد حاصل کی”۔ یہ مالی امداد 2008 میں قطر سے اربوں پاونڈ کے عطیات جمع کرنے کے صلہ میں انہیں دی گئی تھی۔ دفتر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "بارکلیز بینک کے سابق چیف ایگزیکٹو جان وارلی بھی ملزمان میں شامل ہیں، جن پر پانچ سال تک تفتیش جاری رہنے کے بعد جلد ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔ دفتر نے وضاحت کی ہے کہ "یہ الزامات بارکلیز بینک کا اپنے اصل سرمائے میں اضافہ سے متعلق ہے، جسے بینک نے جون اور اکتوبر 2008 میں "قطر ہولڈنگ” اور "چیلنجر یونیورسل” کے ساتھ اجرا کیا تھا۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>