لندن مسجد پر حملہ کرنے والوں کے خاندان کا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 21 جون, 2017
0

لندن مسجد پر حملہ کرنے والوں کے خاندان کا متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

                     لندن کے لوگ کل نمازیوں پر کئے جانے والے حملے کی جگہ کے قریب (ا.ف.ب)

لندن: "الشرق الاوسط”

      پیر کی صبح فجر کے وقت لندن میں وینزبری پارک کی مسجد کے سامنے مسلمان نمازیوں کے رش کو ٹرک کے ذریعے کچلنے والے 47 سالہ ڈیرن اوزبورن کے اہل خانہ نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک "شورش زدہ” شخص ہے۔

     اوزبون کی 72 سالہ والدہ کریسٹین نے کہا جب اس نے اپنے بیٹے کو ٹیلی ویژن کی اسکرین پر دیکھا تو میں چیخ اٹھی کہ "میرا بیٹا دہشت گرد نہیں ہے، وہ صرف بعض مشکلات کا شکار ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اس نے کیا وہ میرے لئے ایک صدمہ تھا۔ اہل خانہ کی طرف سے ان کے 26 سالہ بھتیجے الیس اوزبون نے کہا: "ہم سب شدید صدمہ میں ہیں اور ہمارے جذبات متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں”۔

      فرانسیسی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اوزبون کی مسلم ہمسایہ خدیجہ شیرازی نے کہا کہ انہیں اچانک صدمہ پہنچا جب انہیں معلوم ہوا کہ مسجد پر حملہ کرنے والا اوزبون ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے جب اخبار میں اسے دیکھا اور اپنے آپ سے کہا یا اللہ! یہ تو ہمارا ہمسایہ ہے”۔ انہوں نے مزید کہ وہ ایک اس روز سے پہلے ایک نارمل آدمی تھا اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ کچن میں گاتا رہتا تھا”۔

بدھ 26 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 21 جون 2017ء   شمارہ: (14085)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>