بادیہ نامی جنگ میں روسی اور ایرانی بیڑے کی مداخلت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 26 جون, 2017
0

بادیہ نامی جنگ میں روسی اور ایرانی بیڑے کی مداخلت

کل ریف ادلب میں ایک گاڑی کے دھماکہ کے بعد شہری حفاظت کے کارندے آگ بجھاتے ہوئے

لندن: ابراہیم حمیدی

         روسی فوج نے دمشق کے مشرق میں ایک فوجی اڈہ بنانا شروع کر دیا ہے اور لازقیہ میں حمیحم ایئرپورٹ اور شامی ساحل پر طرطوس بندرگاہ  کے بعد یہ اس کا تیسرا وجود ہے اور یہ اس وقت ہوا ہے جب ایران کے پاسداران انقلاب نے دمشق کے مشرقی ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کا مقصد عراق، اردن اور شام کی مثلث سرحدوں پر ہونے والی بادیہ نامی جنگ میں شرکت کرنا ہے۔

          شامی مخالف جماعتوں کے ذرائع نے ان رپورٹ کی تصدیق کی ہے جنہیں ڈیپکا نامی انٹیلیجنس ویب سائٹ نے نشر کیا تھا۔ اس میں اس بات کی اطلاع دی گئی تھی کہ روسی فوج نے دمشق کے مشرق میں بئر القصب کے قریب وعر کے بالائی حصہ میں واقع خربہ علاقہ میں ایک فوجی اڈہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس فوجی اڈہ کی اہمیت اس طرح ہے کہ یہ دمشق سے 50 کیلو میٹر، جولان سے 85 کیلو میٹر اور جنوب ہضبہ سے 110 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اسی طرح یہ اردن سے 96 کیلو میٹر اور عراق سے قریب امریکی فوج کے ماتحت تنف کیمپ سے 185 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

پیر 2 شوال 1438 هـ ­ 26 جون 2017ء  شمارہ: (14090)

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>