مطالبات کی فہرست پر قطر کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں : جبیر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 28 جون, 2017
0

مطالبات کی فہرست پر قطر کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں : جبیر

بحران کے حل کے لئے واشنگٹن حرکت میں

 جبیر کل واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ("الشرق الاوسط”)

 

لندن: "الشرق الاوسط”

      کل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل جبیر نے یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک کویت کی ثالثی میں سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے قطر کو دیئے گئے مطالبات کی فہرست پر مذاکرات کرنے کو مسترد کرتا ہے۔ جبیر نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاہم اب قطر کے ہاتھ میں ہے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت بند کرنے کا فیصلہ کرے۔

      جبیر کا یہ بیان اس وقت آیا ہے کہ جب خلیجی عرب ممالک کی طرف سے قطر پر دہشت گرد جماعتوں کی حمایت کے الزام کے بعد ایران اور قطر دوحہ پر دباؤ کو کم کرنے کی سفارتی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔

      واشنگٹن سے، قطر کے بحران کو حل کرنے کے لئے کویت کی کوششوں پر حمایت شروع کرنے کے لئے امریکی ادارہ حرکت میں آگیا ہے۔ جیسا کہ کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمن آل ثانی سے ملاقات کی، جس کے بعد ٹیلرسن نے اپنے بیان میں زور دیا کہ تمام فریقوں کو "مل بیٹھ کر مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہئے”۔

بدھ 3 شوال 1438 ہجری­ 28 جون 2017ء   شمارہ: (14092)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>