قطر کے خلاف اقدامات کی دوسری لہر کی علامات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 3 جولائی, 2017
0

قطر کے خلاف اقدامات کی دوسری لہر کی علامات

"قطر کے ساتھ معاملات کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل” پر تبادلۂ خیال کی خاطر چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

 

رياض: عبد الہادی حبتور – دمام: "الشرق الاوسط”

      قطر کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کا جواب دینے سے انکار کرنے اور ان مطالبات کا جواب دینے کی دس روزہ مہلت کے کل ختم ہونے کے بعد، اب چاروں ممالک دوحہ کا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کی وجہ سے اس کے خلاف اقدامات کا دوسرا راؤنڈ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

      جبکہ دوحہ نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ آج اپنا جواب کویت کو دے دیگا۔ دوسری جانب کل اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے وزرائے خارجہ آئندہ بدھ کے روز قاہرہ میں جمع ہو رہے ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد "موقف کو مضبوط بنانا، قطر کے ساتھ معاملات کے لئے مستقبل  کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنا اور اس کے تناظر میں علاقائی و بین الاقوامی رابطوں کے بارے میں اپنے خیالات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا”۔

      خلیجی اور مصر ی ماہرین معاشی اور سفارت کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ قطر کی معیشت کو نئے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جن میں قطری بینکوں میں ان کے اثاثوں کی واپسی اور ان چار ممالک میں قطری بینکوں کی شاخوں کے لائسنس کینسل کرنا شامل ہیں۔

پیر – 9 شوال 1438 ہجری – 03 جولائی 2017ء  شمارہ: (14097)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>