امریکہ کا شمالی کوریا کو فوجی کاروائی کرنے کا اشارہ

کل شمالی کوریا کے رہنما کی طرے سے میزائل کی کامیابی پر ایک جشن کا انعقاد
نیویارک: "الشرق الاوسط”
اس صبح کوریا کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا جب پیونگ یانگ نے ایسا بیلسٹک میزائل چھوڑا جو کئی براعظموں تک مار کر سکتا ہے کیونکہ کل ریاسہائے متحدہ امریکہ نے شمالی کوریا پر پابندیاں سخت کرنے کے لئے بین الاقوامی مسودہ کی تجویز پیش کی ہے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مجبوری کی صورت زبردست فوجی طاقت استعمال کرنے کے لئے تیار ہے لیکن روس نے کسی بھی طرح کی ضرب کاری یا نئی پابندیاں لگائے جانے کے سلسلہ میں اعتراض کیا ہے۔
کل اقوام متحدہ میں واشنگٹن کی خاتون سفیر نیکی ہائلی نے کہا ہے کہ میزائل چھوڑنے کی وجہ سے واضح انداز میں فوجی مداخلت کا ظہور ہوگا اور اس کی وجہ سے مسئلہ کو ڈپلومیٹک انداز میں حل کرنے کا امکان ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مزید کہا کہ ان کا ملک اپنا دفاع اور اپنے ہمنواؤں کا دفار کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس زبردست فوجی طاقت ہے۔ مجبوری کی صورت میں ہم اس کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ہم ترجیح دیتے ہیں ہمیں اس طرح کا اقدام نہ کرنا پڑے۔
جمعرات 12 شوال 1438 ہجری – 06 جولائی 2017ء شمارہ: (14100)