سینا ایک بار پھر "داعش" کی دہشت گردی کا نشانہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: ہفتہ, 8 جولائی, 2017
0

سینا ایک بار پھر "داعش” کی دہشت گردی کا نشانہ

آرمی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں درجنوں ہلاک و زخمی – اور فوج کا 40 مسلح عناصر کے صفائے کا اعلان

 

قاہرہ: وليد عبد الرحمن

      کل "داعش” نے ایک بار پھر مصر کے علاقے سینا میں آرمی چیک پوسٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

      مصر کے فوجی ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے کہا ہے کہ "فوج نے شمالی سینا پر قانون نافذ کرتے ہوئے جنوبی رفح کے بعض علاقوں پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے”۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ "40 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ فوج کے خلاف استعمال کی جانے والی ان کی 6 گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا "لیکن ایک چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں فوج کے 26 جوان ہلاک و زخمی ہوگئے”۔

      سیکورٹی ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ "دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی سینا کے البرث کے علاقے میں بٹالین ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کی کوشش کی”۔ ذرائع نے مزید کہا کہ "دہشت گردوں نے بٹالین پر 12 گاڑیوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے ابتدائی طور پر مورچے کے قریب بارود سے بھری دو کاروں کو دھماکے سے اڑایا اور پھر اس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی”۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہا کہ اس حملے میں بٹالین کمانڈر کرنل احمد منسی بھی جان بحق ہوگئے ہیں۔

ہفتہ – 14 شوال 1438 ہجری – 08 جولائی 2017ء  شمارہ: (14102)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>