ٹرمپ اور پوٹن کے مابین پہلی ملاقات ایک "مثبت پہلو" - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: ہفتہ, 8 جولائی, 2017
0

ٹرمپ اور پوٹن کے مابین پہلی ملاقات ایک "مثبت پہلو”

صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن کل ہمبرگ میں گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں تبادلۂ خیال کرتے ہوئے (ا.ف.ب)

 

ہمبرگ : نجلاء حبريری

      کل ہمبرگ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مابین گروپ 20 کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں پہلی بار دو طرفہ ملاقات منعقد ہوئی جو دو گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق دوطرفہ اجلاس کے دوران دونوں سربراہان نے شام اور یوکرائن کے بحرانوں سمیت دہشت گردی اور الیکٹرانک سیکورٹی پر تبادلۂ خیال کیا۔

      امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ یہ ان کے لئے "شرف” کی بات ہے کہ وہ ان کے ساتھ پہلا اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "مثبت چیزوں” کے ذریعے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "صدر پوٹن اور میں نے کئی چیزوں پر بات چیت کی ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں”۔

      دوسری جانب پوٹن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "میں نے آپ سے کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے، لیکن ٹیلی فونک بات چیت بالکل ناکافی ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا: "جناب صدر آپ سے مل کر مجھے ذاتی طور پر خوشی ہوئی ہے”۔

ہفتہ – 14 شوال 1438 ہجری – 08 جولائی 2017ء  شمارہ: (14102)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>