حماس کی 10 سالہ حکومت کے بعد غزہ رہنے کے لئے مناسب نہیں: اقوام متحدہ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 12 جولائی, 2017
0

حماس کی 10 سالہ حکومت کے بعد غزہ رہنے کے لئے مناسب نہیں: اقوام متحدہ

ایک فلسطینی خاتون اپنی پاتیوں کے ساتھ غزہ سیکٹر کے جنوب میں واقع خان یونس کیمپ میں لوہے کی ٹین سے بنے گھر کی دیوار کے ساتھ بیٹھی ہے (رویٹرز)

 

لندن – غزہ: "الشرق الاوسط”

      اقوام متحدہ نے کل اپنی رپورٹ میں غزہ کی صورت حال کی منظر کشی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ "اسلامی تحریک حماس” کی غزہ سیکٹر پر دس سال سے زائد عرصے کی حکومت اور اسرائیلی ناکہ بندی کے بعد اب غزہ سیکٹر درحقیقت "زندگی گزارنے کے لئے نامناسب” ہو چکا ہے۔

      اقوام متحدہ نے پہلے بھی سن 2012 میں جاری اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ اگر ناکہ بندی میں کمی پر کوئی کام نہ کیا گیا تو فلسطین کی تنگ ساحلی پٹی سن 2020 تک "زندگی گزارنے کے لئے نامناسب” ہو جائے گی۔

      اقوام متحدہ کی جاری کردہ کل کی رپورٹ زیر عنوان "غزہ۔۔۔ دس سالوں بعد” میں کہا گیا ہے کہ غزہ سیکٹر کا 95 فیصد سے زائد پانی پینے کے قابل نہیں ہے، جبکہ  گذشتہ چند ماہ کے دوران بجلی کی سپلائی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہونے کے بعد اس کی سپلائی صرف چند گھنٹوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

بدھ – 18 شوال 1438 ہجری – 12 جولائی 2017ء شمارہ: (14106)
الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>