سراج کے لئے پیرس ملاقات آخری موقع ہے : حفتر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 27 جولائی, 2017
0

سراج کے لئے پیرس ملاقات آخری موقع ہے : حفتر

پیرس: ميشال ابو نجم

      لیبی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کے زیر نگرانی اور اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا کے لئے نئے نمائندے غسان سلامہ کی موجودگی میں لیبیا کے وفاقی حکومتی سربراہ فائز سراج کے ساتھ منگل کے روز ہونے والی پہلی ملاقات میں ان کا خیر مقدم خبردار کرتے ہوئے کیا۔ حفتر نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "سینٹ کلاؤڈ” اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان "بنیادی اصولوں پر مبنی ہے، جبکہ ہم بحران کی جڑوں کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” کئی ایک اشیاء ایسی ہیں جن کی ہمیں امید تھی مگر نہیں ہو سکیں، لیکن بہرحال اب تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں ہے”۔ انہوں نے کہا کہ پیرس ملاقات "سراج کے سامنے آخری موقع ہے، اب ہم ان کی جانب سے اس پر عمل درآمد کی صلاحیتوں کو دیکھیں گے”۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ اس پر حفتر نے کہا: "ایسی صورت میں پھر بات دوسری ہوگی”۔

 

جمعرات – 4 ذو القعدة 1438 ہجری – 27 جولائی 2017 ء   شمارہ: (14121)
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>